سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کی وارنر پر کڑی تنقید، آسٹریلوی بیٹر نے بھی خاموشی توڑ ڈالیMicheal Johnson

Micheal Johnson

سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کی وارنر پر کڑی تنقید، آسٹریلوی بیٹر نے بھی خاموشی توڑ ڈالی

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کی تنقید پر خاموشی توڑ دی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ایک کالم میں مچل جانسنMicheal Johnson نے ڈیوڈ وارنر پر کڑی تنقید کی تھی اور ان کے خود ریٹائر ہونے کے فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل میں پھنسنے والے اور مشکلات کا شکار اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کیوں ان کی خواہش کے مطابق فیئر ویل دیا جا رہا ہے۔

اس کالم کے بعد مچل جانسن کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور سابق فاسٹ بولر کو اپنے کالم کی بھاری قیمت بھی چکانا پڑی اور انہیں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے لیے ٹرپل ایم کے کمنٹری پینل سے بھی نکال دیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

مچل جانسن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے ایک انٹرویو کے دوران جلتی پر تیل ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ساتھی اپنی رائے کا حق رکھتے ہیں، ہر کسی کو اپنی رائے کا حق ہے ہمیں اب آگے بڑھنا ہے، یہ سیزن ہیڈلائن کے بغیر نہیں ہو گا، ہم پرتھ میں سیزن کے پہلے ٹیسٹ میچ کے منتظر ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے بھی اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایک دوسرے کا بہت خیال رکھتے ہیں، ہم سالہا سال سے اکٹھے کھیل رہے ہیں، ڈیوڈ وارنر اور آسٹیو اسمتھ کے ساتھ کھیلتے ہوئے 12 برس ہو گئے ہیں۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا ہم ایک دوسرے کی سخت حفاظت کرنے والے ہیں، ہم کامیاب سیزن کے لیے پر امید ہیں اور ہمارے پاس بہت مثبت چیزیں ہیں جن پر ہم فوکس کر سکتے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *