امام الحق کی دلہن انمول کے قوالی نائٹ، نکاح اور ولیمے پر پہنے گئے جوڑوں کی کیا قیمت تھی؟

imam ul haq

امام الحق کی دلہن انمول کے قوالی نائٹ، نکاح اور ولیمے پر پہنے گئے جوڑوں کی کیا قیمت تھی؟

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی دلہن انمول محمود کے شادی کی تقریبات پر پہنے گئے دیدہ زیب لباس ان دنوں سوشل میڈیا پر گفتگو کا محور بنے ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز 26 نومبر کو امام الحق اور انمول محمود کے ولیمے کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر منگل کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا جس میں انمول نے معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا جوڑا زیب تن کیا۔

اس جوڑے کی قیمت 15 لاکھ 50 ہزار روپے تھی جو کہ سرخ ، نارنجی اور سنہرے رنگ کا تھا۔

قوالی نائٹ میں پہنے گئے جوڑے کی قیمت:

امام الحق اور انمول کے لیے 23 نومبر کو لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں  بھی سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے شرکت کی، اس تقریب میں امام الحق  استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی گنگناتے دکھائی دیے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *