آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز کیا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

World Cup Anthem

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کب ریلیز کیا جائے گا؟ اعلان ہوگیا

رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ کل ریلیز کیا جائے گا۔

آئی سی سی نے ترانے کو ریلیز کرنے کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا۔

ترانہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 30 منٹ پر ریلیز ہوگا، ترانے کا نام ‘دل جشن بولے’ رکھا گیا ہے۔

ترانے میں بھارتی اداکار رنویر سنگھ جلوہ گر ہوں گے، سوشل میڈیا پر لگائی گئی پوسٹ میں ترانے کا نام اور رنویر سنگھ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

https://twitter.com/ICC/status/1704111027770507446?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1704111027770507446%7Ctwgr%5E240cea0c16fd71be37e67a10d0222d30331996f7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F341292-
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *