قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتے ایک سال ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ جیتے ایک سال ہوگیا

قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں رواں ماہ سری لنکا کیخلاف 2 ٹیسٹ کھیلے گی۔

 پاک سری لنکا سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل میں قومی ٹیم کی پہلی سیریز ہوگی، ٹھیک ایک سال قبل بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے سری لنکا کا گال کے پہلے ٹیسٹ میں 342 رنز کا ہدف چھ وکٹ پر حاصل کیا تھا، جہاں عبداللہ شفیق نے ناقابل شکست 160 رنز بنائے تھے، اس کامیابی کے بعد قومی ٹیم کو ایک سال کے دوران کسی ٹیسٹ میں فتح نہیں مل سکی ہے۔

دورہ سری لنکا میں گال کے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو 246 رنز سے شکست ہوئی تھی ، جس کے بعد دسمبر 2022ء میں بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز 0-3 سے جیتی  جبکہ دسمبر 2022ء اور جنوری 2023ء میں پاکستان نیوزی لینڈ دو ٹیسٹ کی سیریز کے دونوں ٹیسٹ بے نتیجہ رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری پندرہ ماہ کے دوران 10 ٹیسٹ کھیلے ہیں، جس میں قومی ٹیم کو بابر اعظم کی قیادت میں صرف ایک فتح مل سکی ہے، پانچ ٹیسٹ قومی ٹیم ہاری جبکہ چار ٹیسٹ ڈرا پر ختم ہوئے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت پہلے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن آسڑیلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور جنوبی افریقا چوتھے نمبر پر ہے، پاکستان کا پانچواں اور سری لنکا کا چھٹا نمبر ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *