محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

rizwan

محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔

محمد رضوان نے سال 2023 میں بھی ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کر لیے ہیں اور قومی وکٹ کیپر بیٹر رواں برس ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر ہیں۔

محمد رضوان نے مسلسل تیسرے کیلنڈر سال میں ہزار رنز بنائے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر نے اس سال پاکستان کے علاوہ ملتان سلطانز اور کومیلہ وکٹوریئنز کی نمائندگی کی۔

محمد رضوان نے گزشتہ سال 1817 اور 2021 میں 2036 رنز بنائے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں رضوان کے شاندار 98 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *