پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

sports news

پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عاصم خان نے امریکا میں ہونے والی جونز کریک اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

12 ہزار ڈالرز انعامی رقم والے اس ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے اپنے ہم وطن اشعب عرفان کو 1-3 سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

امریکی ریاست جارجیا میں ہونیوالی جانز کریک اوپن کا فائنل آل پاکستان افیئر تھا جس میں ورلڈ نمبر 73 اور پاکستان کے ٹاپ پلیئر عاصم خان نے پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اشعب عرفان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

سیکنڈ سیڈ عاصم کا تھرڈ سیڈ اشعب کے خلاف جیت کا اسکور 11-7، 7-11، 4-11 اور 4-11 رہا، یہ عاصم خان کا اس سال کا تیسرا اور کیرئیر کا 10 واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔

اس سے قبل سال 2024 میں عاصم نے واشنگٹن میں وائلڈ کارڈ چیلنجر جبکہ مارچ میں اسکواش انسپائر چیلنجر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *