سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز افتخار احمد کو بوم بوم قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف افتخار احمد کی جارحانہ بلے بازی پر انہیں شاباشی دی۔ انہوں نے لکھا کہ افتخار آپ میرے لیے چاچا نہیں ہیں بلکہ آپ بوم بوم ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ آپ میچ ختم کرکے اپنی اس اننگز کو ایک یادگار اننگز بناتے لیکن مجموعی طور پر پوری ٹیم نے اچھا کھیلا اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔ شائقین نے بھی کل کے میچ سے خوب لطف اٹھایا۔
سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کاوش کو بھی سراہا۔ ساتھ ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
You are not chacha for me @IftiAhmed221 you are boom boom but I wish that you had finished the match and make yourselves a memorable inning. Overall well played, it was good cricket over all, the fans enjoyed. Well done @TheRealPCB and thank you for coming @BLACKCAPS to 🇵🇰
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 17, 2023