ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: برائن لارا کی افغان ٹیم سے متعلق پیشگوئی سچ ثابت

afganistan

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق ویسٹ انڈین لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی افغانستان سے متعلق کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی۔

منگل کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے آخری میچ میں افغانستان نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بنگلا دیش کو 8 رنز سے شکست دے کر  پہلی بار سیمی فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے ایونٹ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی تھی۔

زیادہ تر سابق کرکٹرز نے بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے نام لیے تھے۔

تاہم سابق ویسٹ انڈین کرکٹر برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے افغانستان ٹیم کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی پیش گوئی کی تھی۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *