امریکا سے پاکستان کو شکست، یووراج سنگھ کی پاکستان کیلئے کی جانیوالی ٹوئٹ وائرل

pakistan match

امریکا سے پاکستان کو شکست، یووراج سنگھ کی پاکستان کیلئے کی جانیوالی ٹوئٹ وائرل

بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔

یووراج سنگھ نے ایکس پر پاکستانی بیٹنگ لائن سے متعلق سوال کیا اور حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے لکھا ‘مجھے سمجھ نہیں آیا کہ جب امریکی ٹیم کی جانب سے بائیں ہاتھ کا بولر بولنگ کروارہا تھا تو فخر زمان نے اسٹرائیک کیوں نہیں لی، ‘فخر  چونکہ بائیں ہاتھ کے بیٹر ہیں اس لیے ان کے لیے اس بولر کو ہٹ لگانا یا کھیلنا آسان ہوتا’۔

یووراج نے کہا ‘بہر حال یو ایس اے کی ٹیم کو کریڈٹ دینا پڑے گا، وہ قابلِ تعریف ہیں جس طرح سے کپتان نے دباؤ والی صورتحال میں ہوشیار اور بہترین فیصلے کیے’۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *