کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ronaldo

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کرسٹیانو رونالڈو  نے سعودی پرو لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 35 گول کرنےکا ریکارڈ اپنے نام درج کروا لیا۔

سعودی پرو لیگ میں الاتحاد کے خلاف میچ میں کرسٹیانو  رونالڈو  نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں گول بنایا اور النصر کلب کو برتری دلا دی۔

دوسرا ہاف شروع ہوا اور 69 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول بنایا، ساتھ ہی سعودی لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ 35 گول بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

میچ کے آخر بیس منٹ میں النصرکلب نے مزید دو گول بنائے، میچ میں الاتحاد کلب دو گول بنا سکی، النصر کلب نے میچ دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

میچ میں رونالڈو نےسات سال پہلے ایک سیزن میں عبدالرزاق حمد اللہ کا 34 گول کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سعودی سیزن میں الہلال پہلے جب کہ النصر کی ٹیم مسلسل دوسرے سال دوسرے نمبر پر رہی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *