نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے اب تک امریکی ویزہ نا مل سکا

sandeep

نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے اب تک امریکی ویزہ نا مل سکا

جنسی زیادتی کیس میں بری ہونے والے  نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے امریکی ویزہ اب تک نا مل سکا۔

نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے والے کھلاڑی سندیپ لمیچانے کے امریکی ویزے کے لیے حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو  ورلڈکپ میں شرکت کے لیے امریکی ویزہ اب تک نہیں مل  سکا ہے جس کے بعد حکام نے وزیراعظم اور وزارت خارجہ سے ویزے کے لیے درخواست کی ہے۔

نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام نے  درخواست کی ہے کہ  سندیپ لمیچانے کے امریکی ویزہ کے اجرا کے لیے کوشش کی جائے، ویزہ درخواست کے ساتھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی تھی۔ 

نیپال کرکٹ حکام کے مطابق ویزہ جاری نہ ہونا پریشان کن ہے مگر ویزے کے اجرا کے لیے پر امید ہیں۔ 

یاد رہے کہ امریکا نے سندیپ لمیچانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا مگر کرکٹر کو زیادتی کے کیس میں ہائی کورٹ سے بری ہونے  پر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا، سندیپ لمیچانے کو گزشتہ برس جنسی زیادتی کے کیس میں سزا ہوئی تھی۔ 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *