پاکستانی ماہی گیر کے بیٹے نے امیر حمزہ نے ورلڈ اسکالر کپ میں 7 بین الاقوامی ایوارڈز جیت کر اپنے نام کر دیا
کراچی کے علاقے کیماڑی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیر کے 14 سالہ بیٹے امیر حمزہ پنجاری نے ورلڈ اسکالر کپ میں سات بین الاقوامی اعزازات جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔
پاکستان میں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں، جو اپنی خداداد صلاحیتوں، محنت اور لگن سے ملک کا نام دنیا میں روشن کر رہے ہیں، 14 سالہ محمد حمزہ بھی ایسے ہی نوجوانوں میں شامل ہیں۔
حمزہ نے آذربائیجان میں منعقدہ ورلڈ اسکالر کپ میں تحریری اور مباحثے میں 4 گولڈ اور 3 سلور میڈل جیت کر اپنے والدین اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔
حمزہ کا کہنا ہے کہ محنت اور لگن کے ساتھ والدین کی حوصلہ افزائی نے مجھے اس مقام تک پہنچایا۔ واضح رہے کہ امیر حمزہ کے والد محمد عارف پیشے کے اعتبار سے ماہی گیر ہیں۔ بیٹے کی کامیابی پر اس کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو نکل آئے۔
حمزہ پہلی بار بیرون ملک جانے کے لیے تیار نہیں تھا اس لیے اس کے والد نے اپنے بھائی کو حمزہ کی ہمت بڑھانے کے لیے ساتھ بھیج دیا۔