انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ دو ہزار تئیس کا لوگو جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کےآغاز سے 6 ماہ قبل نیا لوگو جاری کردیا ہے۔

اس موقع پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا آج کے دن بھارت نے2011 میں سری لنکا کو شکست دیکر عالمی کپ جیتا تھا،مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا برانڈ لوگو ظاہر کرنے پرخوشی ہورہی ہے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا تھا بھارت کا ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جتنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا،2011 کی فتح نے ہماری کرکٹ میں نئی جان ڈال دی۔کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *