پاکستان کرکٹرز کے کیلئے خوشخبری

cricket

پاکستان کرکٹرز کے کیلئے خوشخبری
پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔

قومی ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

اس حوالے سے شاداب کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کے بعد سب سے زیادہ وقت امارات میں گزارتا ہوں جو ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے افتخار احمد نے لکھا ’الحمدللّٰہ مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر کہہ سکتا ہوں۔

 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *