احسان اللہ کی تیز رفتار باؤنسر

احسان اللہ کی تیز رفتار باؤنسر سے افغان بیٹر زخمی، شائقین کو شعیب اختر یاد آگئے

افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی فاسٹ بولر احسان اللہ نے افغان بیٹر نجیب اللہ زادران کو اپنی تیز رفتار باؤنسر سے زخمی کرکے ریٹائرڈ ہرٹ کر دیا۔

پیر کو شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے کامیابی حاصل کی  تاہم افغانستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے  183 رنز کا ہدف دیا، جواب میں  افغان ٹیم 19 ویں اوور میں 116 رنز بنا سکی اور اسے میچ میں 66 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کے خلاف ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹر نجیب اللہ زادران پاکستانی بولر احسان اللہ کی تیز رفتار باؤنسر سے زخمی ہوگئے۔

افغانستان کی اننگز کے 11ویں اوور میں نجیب اللہ زادران کریز پر بیٹنگ کرنے آئے تو احسان اللہ نے انہیں باؤنسر کروائی جسے وہ کھیلنے میں ناکام رہے اور گیند  ہیلمٹ کے اندر سے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون نکلنے لگا۔

زخمی ہونے کی وجہ سے  نجیب اللہ زادران بیٹنگ کو جاری نہ رکھ سکے اور ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔

احسان اللہ کی تیز باؤنسر سے افغان کھلاڑی کے زخمی ہونے کے بعد شائقین کرکٹ کو سابق پاکستانی بولر شعیب اختر یاد آگئے۔

شعیب اختر نے ماضی میں اپنی تیز رفتار گیندوں سے برائن لارا، گیری کرسچن سمیت کئی کھلاڑیوں کو زخمی کرکے میدان سے بھیجا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *