پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، خاص بات کیا ہے؟

پاکستان اور افغانستان کےدرمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو  شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر سیریز کے تمام میچز براہ راست نشر کرے گا۔

افغانستان سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔

آج سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ پاکستان کے کپتان شاداب خان اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *