پرتھ ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 159رنز پر گرگئی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے جہاں 159 رنز پر دوسری وکٹ گرچکی ہے۔
پرتھ میں کھیلے جارہے اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آسٹریلیا نے اس وقت 38 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنالیے ہیں، عثمان خواجہ کو شاہین شاہ آفریدی نے 41 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ مارنس لبوشین کی وکٹ 16 رنز کے انفرادی اسکور پر فہیم اشرف نے لی۔
ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں ہماری ٹیم میں دو کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں۔
اس سے قبل عامر جمال اور خرم شہزاد کو ٹیسٹ کیپ دی گئی، شاہین آفریدی اور حسن علی نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیپ دی۔
بابر اعظم کو پچاسواں ٹیسٹ کھیلنے پر کپتان نےکیپ اور یادگاری شیلڈ دی۔
پاکستانی اسکواڈ:
قومی ٹیم نے چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم:
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل اسٹارک، کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ عثمان خواجہ کو فلسطین کی حمایت کے نعروں والے جوتے پہننے کی اجازت نہ ملی، آسٹریلوی کرکٹر نے بازو پر کالی پٹی باندھ لی۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز بینو قادر ٹرافی کیلئے کھیلی جارہی ہے۔