آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

under 19

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ سری لنکا میں شیڈولڈ تھا لیکن رکنیت معطل ہونے پر جنوبی افریقا منتقل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے شروع ہو گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے 41 میچز جنوبی افریقا کے 5 وینیوز پر ہوں گے جبکہ وارم اپ میچز 13 سے 17 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش آئر لینڈ اور امریکا ،گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

گروپ سی میں آسٹریلیا، سری لنکا، زمبابوے، نمیبیا جبکہ گروپ ڈی میں افغانستان ، پاکستان، نیوزی لینڈ اور نیپال شامل ہیں۔

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم 20 جنوری کو افغانستان کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی جبکہ 24 جنوری کو نیپال اور 27 جنوری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *