پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز 2024 کی میزبانی خطرے میں پڑگئی

Sports News

پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز 2024 کی میزبانی خطرے میں پڑگئی

پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی خطرے میں پڑگئی اور مارچ 2024 میں ہونے والے گیمز کی میزبانی سری لنکا کو دیے جانے کا امکان ہے۔

14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے برس مارچ میں ہونے ہیں اور پاکستان کو ان گیمز کی میزبانی 2019 میں دی گئی تھی۔ پہلے یہ گیمز 2021 میں ہونے تھے لیکن کورونا کی وجہ سے پھر اسے 2024 میں کرانے کی اجازت مل گئی۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے درمیان گیمز کے فنڈز کے حوالے سے تاحال معاملات طے نہ ہوسکے۔ پی او اے کا کہنا ہے کئی بار حکومت کو گیمز کیلئے فنڈز فراہمی کے خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

2021 میں پی ٹی آئی حکومت نے چار ارب روپے دینے کا اعلان بھی کیا لیکن وہ نہ مل سکے۔

دوسری جانب بھارت بھی پاکستان کے بجائے سری لنکا کو میزبانی دلوانے کیلئے سامنے آگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکن وزیر کھیل نے گیمز کی میزبانی کیلئے اپنی فیڈریشن کو تیاری کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *