حسن علی کا انگلش کاؤنٹی واروکشائر کیساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا

hasan ali

حسن علی کا انگلش کاؤنٹی واروکشائر کیساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے ساتھ دوبارہ معاہدہ ہوگیا۔

انگلش کاؤنٹی واروکشائر کے مطابق حسن علی کا کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ویٹلیٹی بلاسٹ کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔

کاؤنٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ حسن علی کا آئندہ سیزن 2024 کے لیے جولائی کے آخر تک معاہدہ ہوا ہے جبکہ ستمبر میں سیزن کے اختتامی میچز کے لیے بھی حسن علی کی آمد کا آپشن موجود ہے۔

معاہدہ ہونے کے بعد حسن علی کا کہنا ہے کہ واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ گزشتہ سیزن اچھا رہا، دو بارہ کھیلنے کا منتظر ہوں۔

https://twitter.com/WarwickshireCCC/status/1721875261241573522?
ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1721875261241573522%7Ctwgr%5Eec26bf6622727c85c71bd54536f16b9ad9a18480%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F346268-
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *