آسٹریلیا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

EngvAus

آسٹریلیا سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33 رن سے شکست دے دی۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم 49.3 اوور میں 286 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے287 رن کا ہدف ملا۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین 71 رن بنا کر ٹاپ اسکورر  رہے، ان کے علاوہ کیمرون گرین47، اسٹیو اسمتھ 44 اور  مارکس اسٹوئنس نے35 رن بنائے،  ایڈم زیمپا 29 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 ڈیوڈ وارنر نے 15، ٹریوس ہیڈ نے 11، پیٹ کمنز نے 10 اور جوش انگلس نے3 رن بنائے، مچل اسٹارک 10 رن بنا کر  آؤٹ ہوگئے۔

انگلینڈ کی جانب سےکرس ووکس نے 4  وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو وکٹیں لیں، لیئم لیونگسٹن اور  ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

287 رن کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوور میں 253  رن پر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 64 اور ڈیوڈ ملان نے 50  رن کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ معین علی نے 42، کرس ووکس نے 32 اور ڈیوڈ ولی نے 15 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 3 جب کہ اسٹارک، ہیزول ووڈ اور کیومنز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

کینگروز سے شکست کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *