فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی راہ ہموار ہوگئی
فیفا مینز ورلڈکپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی راہ ہموار ہوگئی۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق آسٹریلیا نے آخری لمحات میں 2034 کے مینز فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کی بولی جمع کروانے سے انکار کردیا۔
جس کے بعد سعودی عرب کو فیفا ورلڈکپ 2034 کی میزبانی ملنے کا راستہ صاف ہوگیا۔
فیفا کی جانب سے 31 اکتوبر ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی، آسٹریلیا کے بولی جمع نہ کروانے کے فیصلے کے بعد سعودی عرب فٹبال ورلڈکپ 2034 کی میزبانی کا واحد امیدوار رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2026 کا ورلڈ کپ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ مراکش، پرتگال اور اسپین 2030 کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔