آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے سے قبل افغان کھلاڑیوں سے اہم طالبان لیڈر کی ملاقات

Afghan cricket

آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے سے قبل افغان کھلاڑیوں سے اہم طالبان لیڈر کی ملاقات

کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے  کھلاڑیوں سے اہم طالبان لیڈر انس حقانی نے  ملاقات کی اور ایونٹ میں اچھی کارکردگی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 10 روزہ ٹریننگ کے بعد افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پیر کی شام بھارت روانہ ہوئی۔ 

افغان ٹیم کی بھارت روانگی سے قبل افغانستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں طالبان کے اہم رہنما انس حقانی نے بھی شرکت کی۔

 

افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  کھلاڑیوں سے ملاقات میں طالبان اہم رہنما انس حقانی نے ورلڈکپ میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

 

 گزشتہ دنوں آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

ورلڈکپ میں حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی،اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمان اور نوین الحق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلبدین نائب، شراف الدین اشرف اور فرید احمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔ 

افغانستان ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ میں افغانستان کا پاکستان سے مقابلہ 23 اکتوبر کو ہوگا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *