اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

Cricket news

اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

کراچی: اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان ویٹرنز  نے  ویسٹ انڈیز کو  6  وکٹ سے شکست دےکر مسلسل چوتھی فتح سمیٹ لی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں ویسٹ انڈیز ویٹرنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔

نرسنگھ دیونرائن 49 رنزبناکر نمایاں رہے، داری بالگوبن 45 اور لارینس فرنم نے37 رنزبنائے، پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

عمران علی نے 2 ، محمد سمیع اور  وقاص احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

 جواب میں پاکستان نے ہدف 41 ویں اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

 پاکستان ویٹرنز کے رضوان اسلم  نے 82 رنز کی شاندار  اننگز کھیلی، امجد علی نے 64 رنز اسکورکیے۔

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ہے۔ میچ جیوسوپرسے براہ راست نشرکیا گیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *