ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا

ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔

ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا

ایشیا کپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد کل پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی کا وفد کل دوپہر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی صدر راجر بنی کے ساتھ نائب صدر راجیو شکلا پاکستان آئیں گے جبکہ ڈائریکٹربی سی سی آئی یُودھویر سنگھ،سیکرٹری ٹو نائب صدر محمداکرم بھی بھارتی وفد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق راجر بنی اور راجیو شکلا سمیت بھارتی وفد ایشیا کپ کے 5 اور 6 ستمبر کے میچز  دیکھے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایشیاکپ کے لیے متعدد کرکٹ بورڈز کے سربراہان کو دعوت دی ہے، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

پی سی بی 4 ستمبر کو تمام بورڈ کے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دے گا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *