ایشیاکپ: وینیو تبدیل کرنےکے معاملے پر پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کردیا

ایشیاکپ

ایشیاکپ: وینیو تبدیل کرنےکے معاملے پر پی سی بی نے تحفظات کا اظہار کردیا

موسم کی وجہ سے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلےکو کولمبو سے منتقل کیے جانےکے معاملے پر  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل ان تحفظات کی روشنی میں اپنا ہوم ورک کرے گی اور مختلف آپشنز پر غورکیا جائےگا، ایسا وینیو تلاش کی جانے کی کوشش کی جائے گی جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہو رہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے علاقے دمبولا میں ان دنوں بارشیں نہیں ہو رہی ہیں اور امکان ہے کہ دمبولا میں میچز کرائے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیا وینیو تلاش کرنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل پی سی بی کو آگاہ کرے گا، اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے بہت جلد اجلاس ہوگا۔

واضح رہےکہ سری لنکا میں ان دنوں میں میچز کروانےکا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل نے کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے متاثر ہونے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

بارش کے باعث گزشتہ روز پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر شدید تنقید کی جارہی کہ ان کی ضد کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا یو اے ای میں نہ ہوسکا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *