ایشیا کپ: حسن علی نے شاداب خان سے میچ کا ٹکٹ مانگ لیا

ایشیا کپ: حسن علی نے شاداب خان سے میچ کا ٹکٹ مانگ لیا

ایشیا کپ: حسن علی نے شاداب خان سے میچ کا ٹکٹ مانگ لیا

فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان  سے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ کا ٹکٹ مانگ لیا۔

ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے ، قومی کرکٹ ٹیم نےگزشتہ روز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ کھیلا لیکن بدقسمتی سے  پاک بھارت میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا۔

میچ بے نتیجہ ختم ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا، جس کے باعث نیپال کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گئی۔

اتوار کو  قومی کرکٹر شاداب خان نے ایکس( ٹوئٹر) پر بس میں موجود پاکستانی کھلاڑیوں کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ’ہم اپنا اگلا میچ لاہور میں کھیل رہے ہیں۔

شاداب نے شائقین کرکٹ سے درخواست کی کہ آئیے دنیا کو دکھائیں کہ ہمارے فینز کتنے پرجوش ہیں۔ اسٹیڈیم میں جذبے کے ساتھ اپنے جھنڈے لائیں، پاکستان زندہ باد۔

تاہم شاداب کی پوسٹ پر حسن علی نے لکھا کہ ‘بھائی میں میچ دیکھنے  آنا چاہتا ہوں،  مجھے ایک ٹکٹ مل جائے گا پلیز’۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، ایونٹ کے  9 میچز سری لنکا اور 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے جبکہ 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1698396195129860442?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1698396195129860442%7Ctwgr%5E78fb778c5423f9726651c012319fd43cd6f04bd1%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F339547-
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *