ایشیا کپ: پاک بھارت گروپ میچ کے مہنگے ٹکٹس چند گھنٹوں میں ہی فروخت
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پاک بھارت گروپ میچ کے مہنگے ٹکٹس گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔
آن لائن ٹکٹنگ ویب سائٹ پر 300 ڈالرز والے وی آئی پی ٹکٹ “سولڈ آؤٹ” ہوگئے، 125 ڈالرز والے بی لوور وی آئی پی ٹکٹ بھی آن لائن فروخت ہوگئے۔
300 ڈالر والے ٹکٹ کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 87 ہزار روپے ہے، 125 ڈالرز والے ٹکٹ پاکستانی روپوں میں 36 ہزار 500 کے ہیں۔
2 مہنگے اسٹینڈز کی تمام آن لائن ٹکٹس چند گھنٹوں میں ختم ہوگئیں تاہم جنرل اسٹینڈ کے چند سو ٹکٹس ویب سائٹ پر اب بھی دستیاب ہیں، جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹوں کی قیمت 30 ڈالر ہیں
پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا گروپ میچ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہوگا۔