بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 10 ویں سنچری جڑ دی
لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی ہے۔ کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کرنے والے بابر نے گال ٹائٹنز کیخلاف سنچری اسکور کی۔
بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی یہ 10 ویں سنچری ہے۔ بابر نے پہلی وکٹ پر نسانکا کے ساتھ 111 رنز کی شراکت بھی بنائی۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔
بابر کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ پہلے نمبر پر کرس گیل ہیں جنہوں نے 22 سنچریاں کر رکھی ہیں۔