سعودی فٹبال کلب نے امباپے کیلئے ریکارڈ بولی لگا دی
سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے فرانسیسی فٹبالر کلیان امباپے کیلئے اب تک کی سب سے بڑی بولی لگا دی۔
رپورٹس کے مطابق 24 سالہ فرانسیسی فٹبالر پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کا حصہ ہیں اوران کا کلب کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ باقی ہے۔
امباپے نے معاہدے میں توسیع سے انکار کیا ہے جس کے بعد سے کلب اور فٹبالر کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئیں۔