سعود شکیل کا وہ کارنامہ جو آج تک کوئی پاکستانی سری لنکا میں انجام نہ دے سکا

سعود شکیل کا وہ کارنامہ جو آج تک کوئی پاکستانی سری لنکا میں انجام نہ دے سکا

پاکستان کے مڈل آرڈ بیٹر سعود شکیل نے ایسا کارنامہ انجام دے دیا جو آج تک کوئی بھی پاکستانی سری لنکا میں انجام نہیں دے سکا۔

سری لنکا کیخلاف گال ٹیسٹ کے تیسرے روز  سعود شکیل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی اور ساتھ ہی سری لنکا میں کسی بھی پاکستان بیٹر کی جانب سے سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی جڑ دیا۔

سعود شکیل نے جب 197 رنز بنائے تو انہوں نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑا، بعد ازاں ڈبل سنچری اسکور کرکے سعود شکیل سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلی پاکستانی بیٹر بن گئے۔

مڈل آرڈربیٹرنے 352 گیندوں پر 19 چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی۔ یہ سعود شکیل کے کیریئرکی پہلی ڈبل سنچری ہے۔

مڈل آرڈر بیٹر نے اپنے چھٹے ٹیسٹ میچ کی گیارہویں اننگز میں ڈبل سنچری بنائی۔ سعود شکیل کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 461 رنز  آل آؤٹ بنائے اور 149 رنز کی برتری حاصل کی۔ 

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1681279498489319425?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1681279498489319425%7Ctwgr%5E81913ff0f1adcda39fb658ce1d65904855020e23%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F334660-
Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *