ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے نے جہاز کے کرائے بھی بڑھا دیے
رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ سے ایک روز قبل کے ایئر ٹکٹس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
دہلی احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بُک ہو رہا ہے۔
ٹریول ایجنٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافے ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے اعلان کے بعد احمد آباد میں ہوٹل کے کرائے بھی بہت حد تک بڑھا دیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق ہوٹل کے کمروں کی بکنگ بھی نایاب ہو گئی اور کمرے کا کرایہ 50 ہزار روپے تک چلا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔