ورلڈ انڈر 21 اسنوکر: پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کر دیا

ورلڈ انڈر 21 اسنوکر: پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی حریف کو چاروں شانے چت کر دیا

ورلڈ  انڈر 21 اسنوکر  چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارت کے شام الوان کو شکست دیدی۔

پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی کھلاڑی کو باآسانی تین صفر سے ہرایا، احسن رمضان نے تیسرے فریم میں 100 کا بریک بھی کھیلا۔

بھارتی کھلاڑی کے خلاف احسن رمضان کی جیت کا اسکور 17-82، 18-82 اور 0-125 رہا۔

احسن رمضان نے گروپ کے تین میں سے دو میچز جیتے ہیں، پاکستانی کیوئسٹ نے اس سے قبل مصر کے پلیئر کو شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں احسن کو ایران کے تیرداد آزادی پور نے شکست دی تھی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *