ویسٹ انڈیز پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہ کرسکا
دو مرتبہ کا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہیں کرسکا۔
بھارت میں رواں برس 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلے جانے والے 13ویں ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آؤٹ ہوگئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 1975 میں پہلا اور 1979 میں دوسرا کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، اسے دنیائے کرکٹ میں کالی آندھی کے نام سے بھی پکارا جاتا رہا ہے