بھارتی کرکٹر ایشون پاکستانی بولنگ اٹیک کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے
بھارتی کرکٹر اور نمبر ٹیسٹ بولر روی چندر ایشون پاکستان کے بولنگ اٹیک کے معترف ہیں۔
بھارتی اسپنر روی چندر ایشون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ چند میچز غیر معمولی رہے ہیں جب کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور بلاک بسٹر میچ ہوگا۔
ایشون نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ متوازن ہوگا کیونکہ پاکستان کے پاس ایک کوالٹی پیس اٹیک ہے۔
واضح رہےکہ ورلڈکپ 2023 کا آغاز5 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈولڈ ہے۔