پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز گال اور کولمبو میں کھیلی جائے گی جب کہ ٹیم دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔
*پہلا ٹیسٹ گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 سے 20 جولائی تک کھیلا جائے گا۔*
*کولمبو کا سنہالیز اسپورٹس کلب 24سے 28جولائی تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔*
پاکستانی کرکٹ ٹیم 9 جولائی کو کولمبو پہنچے گی، ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم 11اور 12 جولائی کو دو روزہ وارم اپ میچ بھی کھیلے گی۔