پاکستان آرمی نے مسلسل 24 ویں مرتبہ نیشنل گیمز جیت لیے
پاکستان آرمی نے 34 ویں نیشنل گیمز جیت لیے۔
کوئٹہ میں ہونے والے 34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی نے 199 گولڈ میڈلز سمیت 398 میڈلز حاصل کیے، آرمی کے ایتھلیٹس نے 133 سلور اور 66 برانز میڈلز بھی جیتے۔
آرمی نے مسلسل 24 ویں مرتبہ نیشنل گیمز کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
واپڈا کا دستہ 109 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، واپڈا کے ایتھلیٹس نے 101 سلور اور 80 برانز میڈلز بھی حاصل کیے جبکہ نیوی نے 28 گولڈ میڈلز سمیت 109 میڈلز لیے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
چوتھے نمبر پر موجود پاکستان ائیر فورس نے 8 گولڈ، 24 سلور اور 42 برانز میڈلز جیتے۔
34 ویں نیشنل گیمز میں ہائر ایجوکیشن کی بھی شاندار پرفارمنس رہی، ایچ ای سی کے ایتھلیٹس نے 8 گولڈ، 17 سلور اور 93 برانز میڈلز حاصل کیے۔
اس کے علاوہ سندھ نے 4گولڈ ، 16 سلور اور 23 برانز میڈلز جیتے جبکہ خیبر پختو نخوا نے 4 گولڈ، 6 سلور اور 39 برانز میڈلز جیت کر ساتویں پوزیشن لی۔ پنجاب نے 3 گولڈ، 11 سلور اور 53 برانز میڈلز جیتے۔
ریلویز کا دستہ بھی 3 گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا اس کے علاوہ8 سلور اور 25 برانز میڈلز بھی جیتے جبکہ بلوچستان نے 2 گولڈ، 18 سلور اور 30 برانز میڈلز اپنے نام کیے۔
پولیس کے ایتھلیٹس نے ایک گولڈ،2 سلور اور 12 برانز میڈلز جیتے جبکہ اسلام آباد کے ایتھلیٹس 34 ویں نیشنل گیمز میں 7 برانز میڈلز جیت پائے۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ایتھلیٹس ان مقابلوں میں کوئی بھی میڈل نہ لے سکے۔