نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف

پانچویں اور آخری  ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیتا اور بابر اعظم کو بولنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی نپی تلی بائولنگ کے سامنے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 50 ویں اوور میں 299 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کی مقامی پارک میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ نے 87 رن کی شاندار اننگز کھیلی۔کیویز کپتان ٹام لیتھم 59 اور چیپمین 43 رن کی اننگز کھیل پائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں،شاداب خان، حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں ۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *