عید پر بچوں سے نہیں مل سکا’، فیروز خان کےکمنٹ پر سابقہ اہلیہ علیزہ کا ردعمل
انسٹاگرام پر کچھ روز قبل ایک پوسٹ پر فیروز خان سے ان کے مداح نے سوال کیا کہ ‘آپ سلطان اور فاطمہ سے کب ملاقات کریں گے؟’
جواب میں فیروز خان نے کہا ‘مجھے نہیں معلوم، میں عدالت گیا تھا لیکن جج خود عید کی چھٹیوں پر تھے اسی لیے مجھے بچوں سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا’۔
اداکار نے لکھا ‘لیکن میں بے حد خوش ہوں، اللہ مجھے میرے دل میں کسی کے لیے بھی محبت رکھنا سکھا رہا ہے، میرا بیٹا سلطان کہتا ہے کہ آپ میرے دل میں رہتے ہیں’۔
اسی سلسلے میں ایک صارف نے علیزہ کو مینشن کیا اور کہا ‘یہ شرمناک بات ہے، وہ بچوں کے باپ ہیں، جب پیسوں کی بات آتی ہے تو آپ خرچہ خرچہ کرتی ہیں کہ یہ باپ کا فرض ہے، اب باپ کا حق نہیں کہ بچوں سے عید پر ملے؟’
جواب میں علیزہ سلطان نے دو ٹوک انداز میں کہا ‘کسی نے، کسی کو، کہیں آنے سے نہیں روکا، آپ پرسکون رہیں، عید ہے، خوش رہیں’۔