آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومتی ردعمل سامنے آگیا

pakistan news

آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومتی ردعمل سامنے آگیا

آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر ردعمل میں وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ فوج، آرمی چیف اور ریاست کے خلاف ان کا پروپیگنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اس طرح کےبیان سے یہ ساری چیزیں بھلائی نہیں جا سکتیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، نومبر میں چیف جسٹس بدلتے ہی الیکشن کی تیاری کریں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ان چیزوں کو اکٹھا کر کے دیکھیں تو پی ٹی آئی کی قیادت کی گفتگو پر شک ہوتا ہے، ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کو مینیج کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ یہ کچھ کرنے جا رہے ہیں یا کوشش کریں گے، یہ جال بُن رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *