کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دیدی

pakistan news

کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دے دی۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکو لیشن کے ذ ریعے سمری کی منظوری دی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے  یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ ‎ایجنسی جس افسر کو نامزد کرے گی وہ گریڈ 18 سے کم درجے کا نہیں ہوگا۔ 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *