چیئر مین ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ حاجی طارق عزیز بلوچ کی صدارت میں مالی سال 2024-2025 کا3 ارب 14 کروڑ 8 لاکھ87 ہزار 161 روپے کا بجٹ پیش کردیا
، ان کے ہمراہ وائس چیئر مین جام محمد جو کھیو، میونسپل کمشنر احمد یار بھی موجود ہیں،مالیاتی کمیٹی چیئر مین محمد رفیق جو کھیو نے اراکین کونسل کو بجٹ کے خدو خال کے متعلق آگا ہ کیا جس کی تفصیل یہ ہے OZTاور اپنے ذرائع آمدنی سے 2 ارب74 کروڑ1 لاکھ 20ہزارروپے،اصل آمدنی40 کروڑ،کل میزان تخمینہ جات آمدنی3 ارب 14 کروڑ 8لاکھ 87ہزار 161روپے، غیر ترقیاتی اخراجات،تنخواہیں 1ارب 65کروڑ18 لاکھ30ہزار451روپے،مصارئف سائر34کروڑ52لاکھ 92ہزار روپے دیکھ بھال مرمت 25کروڑ 16لاکھ روپے ،کل میزان تخمینہ 2ارب 24کروڑ 87لاکھ 22ہزار 451روپے ترقیاتی اخراجات واٹر سپلائی 15کروڑ،سڑکیں 6کروڑ25 لاکھ،نکاسی آب8 کروڑ30لاکھ تعمیرات بلڈنگ 1 کروڑ30لاکھ،اسٹریٹ لائٹس1کروڑ50 لاکھ،فلاح وبہبود4کروڑ 50لاکھ،سولڈویسٹ5لاکھ،پارکس 1کروڑ 60لاکھ،جاری ترقیاتی کام وبقایا جات کی ادائیگی47 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے اس بجٹ میں بچت11 لاکھ 64ہزار 710 روپے کی گئی،ٹاؤن چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ یہ ہمارے ٹاؤن کادوسرا بجٹ ہے اس میں عوام کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین سہولیات دینے کی کوشش کی ہے جس میں ا سٹریٹ لائٹس،صحت صفائی، اسپورٹس،پارک اور دیگر ترقیاتی کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کے بنیادی بلدیاتی مسائل ختم کئے جائے ساتھ ہی زندگی کا معیار بلند کیا جائے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین فرائض میں شامل ہے جب ارادے مظبوط ہوں تو منزل ضرور ملتی ہے،اراکین کونسل اور اعلیٰ افسران کی مشاورت سے یہ عوام دوست بجٹ تیار کیا گیا ہے، گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں ترقیاتی کام کرائے جائے گے اور مثالی ٹاؤن بنائے گے آخر میں تمام صحافی دوست کا بھی شکریہ ادا کیا، اور شہید محتر مہ بے نظیر بھٹو کی 71وی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،اس موقع پر پارلیمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپو،ر ممبر عیسیٰ بلوچ،ممبر سلیم میمن،ممبرحاجی داد کریم بلوچ،ممبر عبدالستار جوکھیو، ممبر علی گبول،ممبر مرتضیٰ یار محمد،ممبر دانش برفت،ممبر امین دین جوکھیو،لیڈی ممبر مہرالنساء بلوچ،لیڈی ممبر ثمینہ زرداری،لیڈی ممبرسیما جوکھیو،اقلیتی ممبر سنی مسیح،افسر مالیات افتخار احمد دایو،ڈائریکٹر HRM حاجی شریف شیخ، انچارج اینٹی انکروچمنٹ سہیل یار خان، سپرٹنڈ نٹ انجینئر فرمان علی لاشاری، سپرٹنڈ نٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور احمد جمالی، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر پارکس افضل لغاری،ڈائر یکٹر پے رول کاشف بلوچ، ڈائریکٹر بجٹ توفیق احمد جوکھیو، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر ڈائر یکٹر ٹیکسز ہمایوں عمران، ڈائر یکٹر ایڈورٹائزمینٹ ھدایت اللہ شیخ،کونسل آفیسر سجاد احمد، پی ایس چیئر مین لال جان بنی ودیگر بھی موجود ہیں۔