پی ٹی آئی، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی نےآپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

parties

پی ٹی آئی، جے یو آئی، اے این پی اور جماعت اسلامی نےآپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی

تحریک انصاف، جمیعت علمائے اسلام (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انسداد دہشتگردی کے لیے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری کابینہ کی جانب سے بھی دے دی گئی ہے۔

تاہم اب پی ٹی آئی، جے یو آئی (ف) ، اے این پی اور جماعت اسلامی نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کردی ہے۔

آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے  پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ عوام کی منظوری کے بغیر خیبر پختونخوا میں کوئی آپریشن نہیں ہوگا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس پی آر پارلیمنٹ میں آکر بریفنگ دیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے زیراہتمام قبائل امن جرگہ آج منعقد ہوگا، جرگےمیں قبائلی اضلاع میں امن امان اورعزم استحکام پرگفتگوکی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ امن جرگہ کے بعد وزیراعلیٰ  آل پارٹیزکانفرنس بلا ئیں گے اور سیاسی جماعتوں کو صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *