سوات واقعہ انتہائی گھناؤنا فعل ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

pakistan news

سوات واقعہ انتہائی گھناؤنا فعل ہے اسکی شدید مذمت کرتے ہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے سوات واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے  انتہائی گھناؤنا فعل قرار دے دیا۔ 

جیو نیوز کے مارننگ شو جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کسی بھی فرد یا گروہ کو شرعی، قانونی اور  اخلاقی طور پر کسی بھی شخص کو سزا دینے کی اجازت نہیں ہے۔

علامہ راغب نعیمی کاکہنا تھا کہ بہت سے معاملات میں عدالتیں کیسز کو صحیح طور پر منطقی انجام تک نہیں پہنچاتی جس سے لوگوں میں یہ بات پنپ رہی ہے کہ اس طرح کے فیصلے ہم نے خود کرنے ہیں لیکن سوات، سرگودھا، جڑانوالہ، سیالکوٹ میں ہونے والا یہ  عمل کسی طرح شرعی نہیں اور نا ہی قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوات معاملے میں فارنزک اور موبائل لوکیشن سے ملزمان کا تعین کیا جائے اور  واقعے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ شرعی طور  پر کسی کو جلا کر مار دینے کی بہت بڑی سزا ہے، سوات کے علاقے مدین میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ 

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *