حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز آج سے ہوگا

HAJJ

حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز آج سے ہوگا

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا آغاز  آج سے ہو رہا ہے۔

سول ایوی ایشن( سی اے اے) کے مطابق 150 حجاج کرام کو لے کر پہلی پرواز ملتان، دوسری لاہور اور تیسری اسلام آباد آئے گی۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ بعد از حج آپریشن کے لیے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق حجاج کرام کی وطن واپسی کیلئے مجموعی طور پر 250 سے زائد فلائٹس چلائی جائیں گی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *