بانی پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے دو مقدمات میں بری
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دو مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 9 مئی کے دو مقدمات میں بری کیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ناکافی شواہد پر بانی پی ٹی آئی کو بری کیا گیا۔