اسلام آباد: نامعلوم افرادکے حملے میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن زخمی ہوگئے

pakistan

اسلام آباد: نامعلوم افرادکے حملے میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن زخمی ہوگئے

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن زخمی ہوگئے۔

رؤف حسن جی سیون مرکز  میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔

حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا۔ پولیس موقع پر موجود ہے اور شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *