شہباز شریف کی ن لیگی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت

shabaz sharif

شہباز شریف کی ن لیگی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاری کی ہدایت کر دی۔

صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ایاز صادق، ملک محمد احمد خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پارٹی امور اور آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابات کی بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مہنگائی، بےروزگاری اور معاشی بدحالی کی سزاؤں سے بریت دلائیں گے، نواز شریف کو سزائیں سناکر قوم اور ملک کو سزا دی گئی، صرف مقدمات ہی نہیں بلکہ مقدمات بنانے والے بھی جھوٹے نکلے۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *