’بلوچستان اور کے پی میں کچھ سکیورٹی مسائل ہیں لیکن الیکشن کا ماحول نظر آرہا ہے‘

Anwar ul haq

’بلوچستان اور کے پی میں کچھ سکیورٹی مسائل ہیں لیکن الیکشن کا ماحول نظر آرہا ہے‘

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان اورکے پی کے کچھ علاقوں میں سکیورٹی کے مسائل ہیں لیکن الیکشن کا ماحول بالکل نظر آرہا ہے۔

ایک بیان میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کیے جاسکتے، کابینہ میں رائے مختلف رکھی جاسکتی ہے لیکن فیصلہ ایک ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تشدد اور مذاکرات دونوں ریاست کے ٹول ہیں۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھاکہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویزپاکستان یا میں نے نہیں دی، فلسطین کا دو ریاستی یہ حل دنیا دے رہی ہے، یہ تاثردرست نہیں کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہم نے دیا۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *