فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقات کی اجازت مل گئی

Fawad chudry

فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقات کی اجازت مل گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے علیحدہ ملاقات کرانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے فواد چوہدری کی جیل میں سہولیات، وکلا اور فیملی سے ملاقات کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔

چیف کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ فواد چوہدری کو جیل میں بہتر کلاس دے دی گئی ہے۔

عدالت نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے جیل میں علیحدگی میں ملاقات کرانے کی اجازت دی اور انہیں جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ کیا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ صاحب،درخواست گزار کا وقارملحوظِ خاطررکھا جائے، آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی فیملی اور وکلا سے ملاقات سے روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپ کے افسروں کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔

Share

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *